گلگت بلتستان کو بہتر مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں: وزیراعظم

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اہم اجلاس

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مالی اور انتظامی اختیارات کی فراہمی کو یقینی بنانےکےلئے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں،گلگت بلتستان کو بہتر مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہم گلگت بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں تاکہ انتظامی اور مالی اختیارات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اس سلسلے میں تمام قانونی اور طریقہ کار میں حائل رکاوٹیں دور کریں تاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو سہولتیں فراہم کی جاسکیں جنہیں اپنے مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد پہنچنے کے لیے طویل فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مقامی آبادی کو بہتر مواصلاتی سہولیات کی فراہمی کے لیے علاقے میں جلد سے جلد انٹرنیٹ رابطہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

قبل ازیں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ جی بی کے لیے تاریخی پانچ سالہ ترقیاتی پیکیج پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے جس کا اعلان ان کی حکومت نے اس سال کے اوائل میں کیا تھا۔

پیکج کے تحت 370 ارب روپے مالی سال ۔2025-26تک مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے جی بی کو جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد حماد اظہر،علی امین خان گنڈا پور،سید امین الحق،بیرسٹر فروغ نسیم ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سمیت متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

install suchtv android app on google app store