شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھل گئی، آئی ایس پی آر

شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھل گئی، آئی ایس پی آر فائل فوٹو شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھل گئی، آئی ایس پی آر

لینڈ سلائیڈنگ سے بند شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث مٹی کے تودوں سے شاہراہ بلاک ہوئی تھی۔

ایف ڈبلیو او کی انتھک کاوشوں کے سبب قراقرم ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہے۔
تتہ پانی سے رائے کوٹ تک 20 جگہوں پر بھاری تودوں اور کیچڑ سے شاہراہ بند ہو گئی تھی۔ ایف ڈبلیو او نے خراب موسم اور مشکل جغرافیے کے باوجود 24گھنٹے کام جاری رکھا۔

فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے انتہائی کٹھن صورت حال کے باوجود بند شاہراہ کھول دی ہے۔

لینڈ سلائڈنگ سے شاہرہ قراقرم کے متعدد مقامات پر دو طرفہ ٹریفک معطل ہوگئی تھی اور سیاح پھنس گئے تھے۔

بارش کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے ضلع غذر کا ٖگلگت شہر سے زمینی رابطے منقطع ہوگیا۔ غذر کے بالائی علاقے دملگن میں لینڈ سلائیڈنگ سے تحصیل یاسین کا دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع تھا۔

install suchtv android app on google app store