نگرگلگت بلتستان میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کےامکانات روشن

 نگرگلگت بلتستان میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کےامکانات روشن فائل فوٹو نگرگلگت بلتستان میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کےامکانات روشن

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل ٹیم نے جمعہ کو نگر میں خوبصورت قدرتی گراؤنڈ پسن کا دورہ کیا اور اسے ایک بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم بنائے جانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ پسن کرکٹ گراؤنڈ کی تصاویر گزشتہ سال سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

جس کی خوبصورتی کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے سراہا جارہا ہے اور پی سی بی کی ٹیکنیکل ٹیم کے دورے کا مقصد اس پہلو سے گراؤنڈ کا تفصیلی جائزہ لینا تھا کہ آیا وہاں بین الاقوامی معیار کا اسٹیڈیم بن بھی سکتا ہے یا نہیں۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید گزشتہ مہینے پسن قدرتی کرکٹ گراونڈ کا دورہ کیا تھا اور اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں آمدورفت کے ذرائع اور سیاحت کے فروع کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
خالد خورشید کا کہنا تھا کہ پسن گراونڈ کو پی سی بی کے تعاون سے ایک عالمی معیار کا کرکٹ گراؤنڈ بنائیں گے اور تمام ضروری انفرااسٹرکچر تعمیر کریں گے تاکہ یہاں بین الاقوامی سطح کی کرکٹ منعقد کی جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر نگر ذوالقرنین خان کا کہنا تھا پی سی بی کی ٹیم نے نے پسن میں انٹرنیشنل اسٹڈیم بنانے کی منظوری دی ہے اور گراؤنڈ کے لمبائی اور چوڑائی کو عالمی معیار کے اسٹڈیم کے مطابق قرار دیا ہے۔ ذوالقرنین خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ یہاں ایک دوستانہ کرکٹ میچ رکھنے کا بھی ارداہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کافی جگہیں ہیں جہاں کرکٹ کو پروموٹ کیا جاسکتا ہے اور اس سے علاقے میں سیاحت کو بھی فروع ملے گا۔
ذوالقرنین خان کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم اور وزیراعلیٰ جی بی کی سیاحت کو فروع دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور اگر یہاں نیشنل یا انٹرنیشل سطح کی میچز کا انعقاد ممکن ہوا تو یہ علاقے کے ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ویسے تو گلگت بلستان میں فٹ بال، پولو اور والی بال زیادہ کھیلا جاتا ہے مگر کرکٹ کھیلنے والوں کی بھی کمی نہیں اور اگر یہاں بین الاقوامی معیار کا اسٹیڈیم تعمیر ہوتا ہے تو اس سے علاقے کے نوجوانوں کے لیے بھی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں

install suchtv android app on google app store