گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ نظام بحال کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ نظام بحال کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری فائل فوٹو گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ نظام بحال کرنے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا۔فواد چوہدری نے اسکردو میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گلگت بلتستان میں لوکل گورنمنٹ نظام بحال کرنے کی ضرورت ہے اور خیبر پختونخوا حکومت لوکل گورنمنٹ کی نظام کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسکردو پریس کلب کو رواں ماہ خصوصی گرانٹ فراہم کریں گے۔ گلگت بلتستان کے لوگ بھی پاکستانی ہیں اور حکومت گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنانے جارہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم امن کے لیے سنجیدہ ہیں۔ مودی کی کشمیر پالیسی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں جبکہ کشمیر کاز کے لیے ہم نے اقتصادی قربانیاں بھی دی ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بڑا شیئر وفاقی حکومت نے دیا ہے اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے معاملے پر تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے جتنی پروازیں چلائی جا رہی ہیں اس کی ماضی میں مثالیں نہیں ملتیں۔ ن لیگی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے کچھ نہیں کیا اور سڑکوں کی خراب حالت سابقہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت دے رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store