کینیڈین وی لاگر ہنزہ میں سیاحوں کے رویے سے سخت پریشان

کینیڈین وی لاگر ہنزہ میں سیاحوں کے رویے سے سخت پریشان فائل فوٹو کینیڈین وی لاگر ہنزہ میں سیاحوں کے رویے سے سخت پریشان

کینیڈین وی لاگر روزی گیبریل پاکستان کے سیاحتی مقام ہنزہ میں کچرا اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف بول پڑیں۔

گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہنزہ جسے دیکھنے کیلئے دور دراز علاقوں سے سیاح آتے ہیں، آج کل کچھ سنگین مسائل کا شکار ہے، وادی کا بگڑتا ماحول اور سیاحوں کی جانب سے پھیلائے جانے والے کچرے سے مقامی لوگ سخت پریشان ہیں۔

اس حوالے سے روزی گیبریل نے طویل کیپشن کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس کا عنوان 'نارتھ کو صاف رکھیں' تھا۔

مقامی لوگوں نے روزی سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے پر آواز اٹھائیں جس پر وی لاگر نے ان کے پیغامات کے کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔
روزی کا اپنی پوسٹ میں کہنا تھا کہ ہنزہ کے مقامی لوگوں کو سیاحوں کا استقبال کرنا بے حد پسند ہے اور وہ مختلف میوزک فیسٹیول کے انعقاد پر بھی خوش ہیں لیکن اس قسم کی ڈانس پارٹیز میں اب جو ہورہا ہے اس سے انہیں اپنی روایات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈین وی لاگر اس وقت ہنزہ میں موجود ہیں اور ان سے مقامی افراد نے سیاحوں کی شکایت کی۔

مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں دوسرے شہروں سے لوگ آکر فحاشی، منشیات کلچر اور کچرا پھیلا رہے ہیں جس کی ہم بالکل اجازت نہیں دے سکتے۔

وہاں کے لوگوں نے روزی سے درخواست کی کہ وہ دیگر افراد کے علم میں یہ مسئلہ لائیں تاکہ بروقت معاملہ سنبھالا جاسکے۔

install suchtv android app on google app store