پاکستان کا کورونا کی روک تھام کیلئے ایران اور افغانستان کیساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ

 پاکستان،  ایران بارڈر فائل فوٹو پاکستان، ایران بارڈر

کورونا کی نئی اقسام کی روک تھام کیلئے پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنےکا فیصلہ کرلیا۔

انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوا جس میں وائرس کی نئی اقسام اور نئے تغیرات روکنے کیلئے افغانستان اور ایران کے ساتھ لینڈ بارڈر مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق جائزے کا مقصد زمینی راستے سے آمدورفت اور بارڈر پر کورونا پروٹوکول کویقینی بنانا ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ کورونا کی نئی اقسام کی روک تھام کیلئے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنےکا فیصلہ کیا ہے، یہ پابندی 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب رات ایک بجے سے 19 اور 20 مئی کی درمیانی شب تک لاگو رہے گی جبکہ پابندی کا اطلاق زمینی راستے سے آنے والے لوگوں پر ہوگا۔

این سی او سی کے مطابق پابندی کا اطلاق کارگو، باہمی تجارت اور پاک افغان ٹریڈ پر نہیں ہوگا، بارڈر ٹرمینل ہفتے میں 7 روز کھلے رہیں گے تاہم ہیلتھ کیئر ورکرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی جبکہ افغانستان اور ایران سے طبی بنیادوں پرآنے والوں کو بھی اجازت ہوگی، اسی طرح افغانستان اور ایران کے شہریوں کو بھی واپس جانے کی اجازت ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store