بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا

ائیر پورٹ فائل فوٹو ائیر پورٹ

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کیٹگری اے اور بی ختم کر دی گئی۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر ائر ٹرانسپورٹ نے نیا سفری ہدایت نا مہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان آنیوالے تمام مسافروں کا 72گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کاریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ ہوگا جس کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر حاصل ہو گی۔

ہدایت نامے کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافر کو اپنے خرچے پر 10 دن قرنطینہ کیا جائے گا جس کے دوبارہ ٹیسٹ ہوگا منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ کیٹیگری سی میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی۔

کیٹگری سی ممالک سے مسافروں کی آمدپرسفری پابندیاں 5 مئی سے تاحکم ثانی نافذالعمل رہیں گی۔

install suchtv android app on google app store