کورونا وائرس: علما کرام اس امتحان میں قوم کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کریں، صدرعلوی

صدرعلوی فائل فوٹو صدرعلوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا وبا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کرانے کیلئے 14 علما کرام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

صدر مملکت نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرانے کیلئے مفتی تقی عثمانی،پیر محمد امین الحسنات،پير نقیب الرحمان، راجہ ناصر عباس اور دیگر علما سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ علما کرام کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرائیں۔ علما لوگوں کو ماسک پہننے اور وبا کی روک تھام کیلئے حکومت کیساتھ تعاوَن کی تلقین کریں۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ علما اس امتحان میں قوم کو نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کریں۔

صدر مملکت نے مفتی محمد تقی عثمانی اور پیر محمد امین الحسنات سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ مفتی تقی عثمانی نے انسداد کورونا کیلئے صدر مملکت عارف علوی کے کردار کو سراہا۔ مفتی تقی عثمانی کی صدر مملکت سے اوقاف بل پر جلد پیش رفت کرانے کی درخواست کی۔

پیر محمد امین الحسنات نے اہم امور پر علما سے مشاورت پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store