فواد چودھری کا این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی بجائے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ

 فواد چودھری نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی بجائے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ فائل فوٹو فواد چودھری نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی بجائے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی بجائے دوبارہ پولنگ کا مطالبہ کر دیا۔فواد چودھری نے کہا ہے کہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی بجائے دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے، این اے 249 میں ٹرن آوَٹ بہت کم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اصلاحات کے لیے تیارنہیں تو روئیں بھی نہیں، الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دے کر اچھا کیا۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے نتائج پر تمام جماعتیں دھاندلی ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں۔ یہی سب سینیٹ اور ڈسکہ انتخابات میں بھی ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ این اے 249کے ضمنی انتخاب میں ٹرن آوَٹ کم تھا۔

عمران خان نے تحریر کیا کہ ہماری حکومت انتخابی اصلاحات کے لیے پُرعزم ہے،انتخابی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت آئے گی، شفافیت سے انتخابی نظام اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیم نے 2020 کے انتخابی نتائج پر واویلا مچایا، امریکی انتخابی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت کہیں بھی بے ضابطگی ثابت نہیں ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے تحریر کیا کہ گزشتہ سال سے اپوزیشن سے انتخابی اصلاحات پر تعاون مانگ رہے ہیں، بد قسمتی سے کوئی ٹھوس انتخابی اصلاحات نہیں کی گئیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ انتخابی اصلاحات پر ہمارے ساتھ بیٹھیں، اپوزیشن دستیاب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ماڈل کا انتخاب کرے۔

install suchtv android app on google app store