کراچی سے لاہور جانے والی دو ٹرینیں بیک وقت معطل کر دی گئیں

آج شام کراچی سے لاہور چلنے والی جناح ایکسپریس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی بیک وقت معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈویژنل آفس کراچی کا کہنا ہے کہ مسافروں کو قراقرم ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، کراچی اور اسلام آباد کے درمیان چلنے والی گرین لائن ایکسپریس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس کراچی کے مطابق ٹرینوں کی معطلی صرف آج کے لیے ہے، ان 4 گاڑیوں میں کنفرم ٹکٹ رکھنے والوں کو دوسری ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

دوسری جانب لاہور کے شہریوں کو مزید انتظار کرنا ہو گا، اورنج لائن ٹرین مزید چند روز نہیں چلے گی۔

چند روز قبل جنرل منیجر اورنج لائن عزیر شاہ کا کہنا تھا کہ اورنج لائن ٹرین کو ٹیسٹنگ مکمل ہونے پر دوبارہ چلائی جائے گی۔

عزیر شاہ کے مطابق لاہور کے چوک یتیم خانہ اور اسکیم موٹر اسٹیشن پر مظاہرین نے اورنج ٹرین پر پتھراؤ کیا تھا۔ پتھراؤ کے باعث اسٹشنز اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ریلوے ٹریک کا بیلنس دوبارہ چیک کرنے کے بعد ٹرین کو چلائی جائے گی۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2020 میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا تھا۔
اکتوبر 2015 کو شروع ہونیوالا سی پیک کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین کو مکمل ہونے میں پانچ سال لگے تھے۔

جنوری 2016 کو پراجیکٹ کے خلاف ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے سے متعلق دائر درخواستوں پر ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا تھا جس کے باعث گیارہ مقامات پر ایک سال دس ماہ تک کام بند رہا۔

install suchtv android app on google app store