این سی او سی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی

این سی او سی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی فائل فوٹو این سی او سی نے بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی

بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق پاکستان آنے والی ائر ٹریفک کو 80 فیصد تک کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے بیرون ملک سے پاکستان میں ائر ٹریفک کو 20 فیصد تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فضائی سفر محدود رکھنے کی پابندیاں 4 سے 20 مئی تک نافذ العمل رہیں گی۔

این سی او سی کے مطابق 18 مئی کو موجودہ پابندیوں کے منصوبے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا جبکہ پاکستان آنے والے مسافروں کو 72 گھنٹے قبل پی سی آر منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا لازم ہو گا۔مسافروں کی پاکستان آمد پر ائرپورٹ پر دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا اور این ڈی ایم اے انٹرنیشنل ائرپورٹس پر پی سی آر ٹیسٹ کٹس کی فراہمی یقینی کی پابند ہو گی۔

مسافروں کا ٹیسٹ منفی ہونے پر 10 دن قرنطینہ کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ مثبٹ رپورٹ پر مسافر کو ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام قرنطینہ سینٹر بھیجا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store