شاہ محمود قریشی سے ہنگری کے ہم منصب کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ہنگری کے وزیر خارجہ کی ملاقات فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ہنگری کے وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر سجارتو نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ اس موقع پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ’ای ویزا‘ کا آغاز کیا ہے۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان ہنگری معاشی سفارت کاری کانفرنس میں شرکت کی اور کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے پاکستان نے ہر فورم پر کردار ادا کیا، ہنگری پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔

پاکستان اور ہنگری کے مابین شعبہ تعلیم میں معاونت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

اس معاہدے کے تحت ہنگری ہائیر ایجوکیشن کیلئے 200 پاکستانی طلبا کو وظائف فراہم کرے گا۔

install suchtv android app on google app store