شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، مریم نواز کا بلاول بھٹو کو جواب

 شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، مریم نواز کا بلاول بھٹو کو جواب فائل فوتو شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، مریم نواز کا بلاول بھٹو کو جواب

 نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو کراچی میں متنازع الیکشن کے نتائج کو روکنا ہوگا کیوں کہ یہاں الیکشن چوری ہوا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی ضمنی انتخابات کے حوالے سے ردعمل میں کہا کہ مسلم لیگ ن ہار تب تسلیم کرے گی جب اس کو ہرایا تو جائے، شیر کا شکار کرنا آسان نہیں رہا، شیر کو ہرانے کے لیے جو ہتھکنڈے آپ نے آزمائے، ان کی داستان بھی سامنے آنے والی ہے، انتظار فرمائیے اور یاد رکھیے! مسلم لیگ ن اپنا اور NA 249 کے عوام کا حق واپس لے کے رہے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ الیکشن میں شکست اگر عوام کے فیصلے کی وجہ سے ہوگی تو سرِ تسلیم خم ہوگا، مگر بیلٹ چوری اور دھاندلی سے ہونے والا ہر فیصلے کا آخر تک مقابلہ کیا جائے گا، اس بارے میں کوئی غلط فہمی میں نہ رہنا۔

install suchtv android app on google app store