وزیراعظم نے 6 مہینوں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے 6 مہینے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی ہدایت کردی فائل فوٹو وزیراعظم نے 6 مہینے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم عمران خان نے 6 مہینے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئےقانونی اورتکنیکی انتظامات مکمل کرنے کیلئے ڈیڈلائن مقرر کردی ہے تاہم کابینہ ارکان نےالیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی سیکیورٹی پرتحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ارکان کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی ہیکنگ سے نتائج تبدیل کیے جاسکتے ہیں، کینیا اور گھانا میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی ہیکنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوآرڈیننس کےذریعےووٹنگ کاحق دینےکی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی مشاورت سےایک ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قِسم کو حتمی شکل دینےکی بھی ہدایت کی جبکہ مشیرپارلیمانی امور کو 1 ماہ میں ووٹنگ مشین کیلئےمتعلقہ قوانین میں ترمیم کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلی ہیں، کنسلٹنٹ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی سیکیورٹی و ڈیزائن پر ایک ماہ میں سفارشات پیش کرے گا۔

install suchtv android app on google app store