مریم نواز کا ڈاکٹریاسمین راشد کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

مریم نواز کا ڈاکٹریاسمین راشد کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار فائل فوٹو مریم نواز کا ڈاکٹریاسمین راشد کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

مسلم لیگ (ن) مرکزی نائب صدر مریم نواز نے صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم کا کہنا تھاکہ ‏ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، میری والدہ نے اس موذی مرض کا سامنا کیا ہے اور میں جانتی ہوں یہ کتنی تکلیف دہ بیماری ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ یاسمین راشد بھی ماں ہیں، اللّہ تعالیٰ ماؤں کو سلامت رکھے۔

خیال رہے کہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹت یاسمین راشد کینسر سے جنگ لڑ رہی ہیں اور موذی بیماری کے علاج کے دوران بھی کورونا چیلنج سے نبردآزما ہیں۔

install suchtv android app on google app store