تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے, اسد عمر

اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ملک میں تشویشناک کورونا مریضوں کی تعداد 5 ہزار 360 ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ، ابھی تک کورونا کے اتنے زیادہ کیسز کو منظم طریقے نمٹایا، یہ سب ہیلتھ سسٹم میں آکسیجن کی پیداوار سے بیڈز تک کی استعداد کار بڑھانے کے باعث ممکن ہوا۔

سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ جاری ہے، ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ایس او پیز پر عمل درآمد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store