مولانا طاہر اشرفی نے اعتکاف پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

طاہر اشرفی نے اعتکاف پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی فائل فوٹو طاہر اشرفی نے اعتکاف پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے اعتکاف پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی، پاکستان میں سب سے زیادہ ایس او پیز پرعمل مساجد میں ہورہا ہے اور حکومت نے اعتکاف میں بیٹھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔

انہوں نے کہا کہ گزارش ہے جمعے کی نماز ادا کرنے جائیں تو ایس او پیز پر عمل کریں، جمعہ کی نماز کے لیے گھر سے وضو کریں، ماسک پہنیں، فاصلہ رکھیں، مساجد میں دعا کے ساتھ ایس او پیز پرعمل درآمدکے پیغامات بھی دینے چاہئیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے نجات کے لیے جمعہ کو یوم دعا منایا جائے۔

طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام علما نے اتفاق کیا کہ روزے میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے۔

install suchtv android app on google app store