این سی او سی کی ہدایت پر بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے

این سی او سی نے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے فائل فوٹو این سی او سی نے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی۔این سی او سی کے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق پیر سے جمعرات بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے جب کہ بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

بینکوں کی پبلک ڈیلنگ جمعہ کے روز صبح 9 سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی اور جمعے کو بینکوں کے دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ نئے اوقات کار پر عملدرآمد آج سے شروع ہوگیا ہے۔

install suchtv android app on google app store