نیب کی جانب سے ای اسی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش پر احسن اقبال کا ردعمل

نیب کی جانب سے ای اسی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش پر احسن اقبال بڑا ردعمل فائل فوٹو نیب کی جانب سے ای اسی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش پر احسن اقبال بڑا ردعمل

مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہےکہ ان کا پاسپورٹ تو پہلے ہی قومی احتساب بیورو (نیب)کی تحویل میں ہے، پھر وہ باہر کیسے جاسکتے ہیں؟

نیب کی جانب سے احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش پر احسن اقبال نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ان کا پاسپورٹ تو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے ، پھر باہر کیسے جانا ؟ نالائقو میرا پاسپورٹ کہیں گم تو نہیں کر دیا۔

خیال رہےکہ نیب نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں اُن کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔

خط کے متن کے مطابق احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جا سکیں۔

خیال رہے کہ احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس کا کیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے جب کہ اس کیس میں وہ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں۔

install suchtv android app on google app store