عدالت نے جاوید لطیف کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

عدالت نے جاوید لطیف کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا فائل فوٹو عدالت نے جاوید لطیف کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 3 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو مجسٹریٹ صابر ڈار کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سرکاری وکیل اور جاوید لطیف کے وکلا نے دلائل دیے۔

پولیس نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو تقریباً 2 گھنٹے بعد سنایا گیا۔عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے جاوید لطیف کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store