اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریال تالپور کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریال تالپور کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریال تالپور کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریال تالپور کے خلاف نااہلی کیس کی سماعت سے روک دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے حکمِ امتناع جاری کر دیا جبکہ عدالتِ نے الیکشن کمیشن و دیگر فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دورانِ سماعت عدالت میں دلائل دیے کہ الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کی بحالی کی درخواست پر ہمیں سنا ہی نہیں اور الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نااہلی کیس بحال کیا۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ افضل نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست گزار فریال تالپور نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ افضل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے نااہلی کیس کھول دیا۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کا 8 فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کارروائی سے روکا جائے ۔

عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 28 مئی تک ملتوی کر دی۔

install suchtv android app on google app store