بشیر میمن کے الزامات پر شہزاد اکبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا

 شہزاد اکبر فائل فوٹو شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا سابق ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بشیر میمن کے الزامات پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیرمیمن کو قاضی فائزکےمعاملے پروزیراعظم یا مجھ سےملاقات کےلیے کبھی نہیں بلایا گیا، بشیرمیمن اور وزیر قانون کے درمیان بھی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیرمیمن کو کبھی بھی کسی انفرادی شخصیت کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا نہیں کہا تھا، وفاقی کابینہ نے ایف آئی اے کو صرف بغاوت کا ایک کیس بھجوایا تھا۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ بشیرمیمن کے بہتان پر قانونی کارروائی کےلیےوکلا کو ہدایات جاری کر دیں ہیں، بشیر میمن کو کبھی بھی کسی مخصوص فرد کے خلاف کوئی کیس شروع کرنے کا نہیں کہا۔

install suchtv android app on google app store