آصف زرداری کے لئے نئی مشکل، ایک اور ریفرنس دائر

آصف زرداری کے لئے ایک اور مشکل، ایک اور ریفرنس دائر فائل فوٹو آصف زرداری کے لئے ایک اور مشکل، ایک اور ریفرنس دائر

جعلی اکاؤئنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے، نیب نے ایک اور ریفرنس دائر کردیا ہے۔ سابق صدرآصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، نیب نے آصف زرداری کے خلاف جعلی اکاؤئنٹس کیس میں آٹھ ارب کی بدعنوانی کا ریفرنس دائر کردیا ہے، ریفرنس میں آصف زرداری اور مشتاق احمد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ریفرنس کے مطابق مشتاق احمد اور نجی سوسائٹی میں 8.3 ارب کی غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی،8.3 ارب سے کراچی کے پوش علاقے میں جائیدادیں خریدی گئیں،جائیدادیں آصف زرداری کی ملکیت ہیں۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا کہ جعلی اکاؤئنٹس کیس میں غیر قانونی ٹرانزیکشن کے اہم ملزم مشتاق احمد دو ہزار نو سے دو ہزار تیرہ تک ایوان صدر میں سرکاری ملازم رہے،ملزم مشتاق احمدکو سینیٹر رخسانہ بنگش کےکہنے پراسٹینو ٹائپسٹ بھرتی کیا گیا۔

ریفرنس میں کہا گیا کہ مشتاق احمد ڈالر اسمگلنگ کیس کی اہم ملزمہ ایان علی کی گرفتاری کے وقت ائیرپورٹ پر موجود تھے۔

یاد رہے گذشتہ سال نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف چارج شیٹ جاری کی تھی، احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کی۔

چارج شیٹ میں کہا گیا تھا کہ آصف زرداری نےیونس قدوائی ودیگرکےذریعےجعلی کمپنی پارتھینون بنائی، انھوں نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک سے قرض کا منصوبہ بنایا، چارج شیٹ کے مطابق آصف زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، ڈیڑھ ارب کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاؤنٹس میں گھمائی گئی۔

خیال رہے احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد کررکھی ہے۔

install suchtv android app on google app store