امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل بہت کم ہے، شفقت محمود

امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل بہت کم ہے، شفقت محمود فائل فوٹو امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل بہت کم ہے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ امتحانات کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز پر عمل سے مشروط تھی۔

انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ امتحانی مراکز کے باہر ایس او پیز پر عمل بہت کم ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ آج این سی او سی کے اجلاس میں تازہ ترین کورونا صوتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب والدین نے شفقت محمود سے بڑھتے کورونا کیس کے باعث امتحانات ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ طلبا کو عالمی وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

install suchtv android app on google app store