پیپلزپارٹی کی جانب سے اتحاد میں دوبارہ واپس آنے کیلئے رابطے کیے گئے ہیں: فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن فائل فوٹو پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اتحاد میں دوبارہ واپس آنے کے لیے رابطے کیے گئے ہیں۔

اس بات کا انکشاف انہوں پی ڈی ایم کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اتحاد سے علیحدہ ہونے والی جماعتوں کو نظرثانی کی اپیل کی تھی اس پر اب بھی قائم ہیں۔ یہ جماعتیں اپنی غلطی تسلیم کر کے اتحاد میں واپس آسکتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر تجاویز تیار کی گئیں. جو کہ سربراہی اجلاس میں حتمی منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ پوری قوت کے ساتھ بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کا رونا رویا جا رہا ہے لیکن اس حکومت نے آج تک ایک پیسے کی ویکسین نہیں خریدی، جب کہ کورونا کا سارا نزلہ مساجد اور محلوں پر گرایا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم حکومت سے نجات پانے اور اس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ پی ڈی ایم اپنی پوری قوت کے ساتھ کھڑی ہے۔

install suchtv android app on google app store