مولانا فضل الرحمان کا پی ڈی ایم چھوڑنے والی جماعتوں سے بڑا مطالبہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے رہنما فائل فوٹو پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے رہنما

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم چھوڑنے والی جماعتیں غلطی تسلیم کریں اور واپس آئیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تجویز دی گئی کہ ایک سربراہی اجلاس بھی بلایا جائے، تجویز تھی رمضان کے بعد عوامی رابطہ مہم کو بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غلط انداز سے پی ڈی ایم چھوڑنے والوں سے کی گئی اپیل پر قائم ہیں، جو رویہ انہوں نے اپنایا ہے کس جمہوری تقاضوں کو پورا کیا گیا۔

فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معیشت تباہ ہوچکی، کئی سالوں تک معیشت کا جمود برقرار رہے گا، اگلے اجلاس میں غور کریں گے معیشت کو کس طرح بہتر کرایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کا رونا رویا جارہا ہے اور لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے، موجودہ حکومت نے اب تک ایک پیسے کی بھی ویکسین نہیں لی۔

فضل الرحمان نے کہا کہ کورونا تو دور حکومت نے تو ملیریا کی دوا بھی درآمد نہیں کی، اپنے موقف پر قائم ہیں حکومت کا خاتمہ اور نئے انتخابات ناگزیر ہیں۔

install suchtv android app on google app store