عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا فائل فوٹو عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ ملتان کے دوران دیگر منصوبوں کے علاوہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر 3 ارب 54 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ 500 کنال اراضی پر مشتمل ہو گا جبکہ اس کی عمارت 5 منزلہ ہو گی۔

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی عمارت متی تل میں تعمیر کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے متی تل دو رویہ روڈ کا بھی سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیر اعظم نے دورہ ملتان کے دوران مدر اینڈ چائلڈ اسپتال وہاڑی روڈ کا سنگ بنیاد رکھا جبکہ لیبر کالونی فیز ون کا بھی افتتاح کر دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے 10 واٹر فلٹریشن پلانٹس کا سنگ بنیاد رکھا۔ شلٹر ہوم اور ای خدمت مرکز کا بھی افتتاح کر دیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ آج پنجاب کے لیے تاریخی دن ہے اور پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھا گیا تاہم جنوبی پنجاب کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store