مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا دورہ کراچی ملتوی

 مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دورہ کراچی ملتوی کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نواز کا دورہ کراچی ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں کے تحفظ اور کورونا سے بچاؤ کی خاطر یہ فیصلہ کیاگیاہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ مریم نواز نے کورونا کی صورتحال کی وجہ سے کراچی کا دورہ ملتوی کردیا۔

واضح رہےکہ آج شام مریم نواز کو دو روزہ دورے پر کراچی پہنچنا تھا جہاں انہیں این اے 249 کے ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں ریلی سے خطاب کرنا تھا جب کہ اتوار کے روز ان کی پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول تھیں۔

install suchtv android app on google app store