کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد، پولی کلینک اسپتال میں طے شدہ سرجریز بند

اسپتال فائل فوٹو اسپتال

پولی کلینک اسپتال نے کورونا مریضوں کے دباؤ کے باعث طے شدہ سرجریز بند کردیں۔

ترجمان پولی کلینک اسپتال کے مطابق اسپتال میں صرف ایمرجنسی سرجریز جاری رہیں گی اور طے شدہ سرجریز غیر معینہ مدت تک ملتوی کی گئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کورونا کی تیسری لہر شدید ہے اور کورونا کے مریضوں کا شدید دباؤ ہے، کورونا کے مریضوں کے لیے آکسیجن سپلائی کو برقرار رکھنے کے لیے طے شدہ سرجریز معطل کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی اسپتال میں کورونا کے لیے مختص وینٹی لیٹرز فل ہو چکے ہیں اور کورونا کے 37 میں سے 27 آکسیجن بیڈز پر کورونا مریض ہیں جب کہ اسپتال میں آکسیجن کے استعمال میں 3 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

ترجمان پولی کلینک نے مزید بتایا کہ اسپتال میں او پی ڈی کا ٹائم بھی کم کر دیا گیا ہے جسے صبح 8 سے دن 2 بجے کے بجائے صبح 8 سے صبح 11 کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کےمطابق اسپتال میں 46 ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا کا شکار ہیں جن میں 2 ڈاکٹرز، 17 نرسز اور 27 پیرا میڈیکس شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store