روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ, وزیر اعظم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نام پیغام

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والے فنڈز ایک ارب ڈالرسے بڑھ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مثبت ردعمل پر میں بیرون ملک مقیم اپنے پاکستانیوں کا مشکور ہوں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اہم سنگ میل طے کرنے پر اسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

install suchtv android app on google app store