کورونا وائرس، پاکستان کا کیٹیگری سی ممالک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

پی آئی اے فائل فوٹو پی آئی اے

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازوں اور مسافروں سے متعلق کورونا ایس او پیز کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کر دی۔

سول ایوی ایشن نے کیٹیگری سی ممالک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

کیٹیگری بی میں شامل ملکوں سے آنے والوں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہے جبکہ آسٹریلیا، چین اور سعودی عرب سمیت 20 ملک کیٹیگری اے میں شامل ہیں۔

کیٹیگری اے میں شامل ممالک کے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ سے استثنیٰ حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store