احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا

احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا فائل فوٹو احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا

احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا ہے۔احتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد نیلامی کی نیب درخواست منظور کرلی ہے۔ نوازشریف کی جہاں جہاں جائیداد ہے، متعلقہ صوبائی حکومت نیلام کرسکے گی۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور شیخوپورہ ساٹھ دن کے اندر رپورٹ پیش کریں۔ جائیدادیں نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

حکمنامے کے مطابق نوازشریف کی گاڑیاں بھی30دن کےاندر نیلام کی جائیں۔ پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لیکر بیچی جائیں۔

نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس جس جائیداد پر اعتراض نہیں آیا نیلام کی جا سکے گی۔

قومی احتساب بیورو نے نوازشریف کی جائیدادوں کے متعلق تفصیلی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی ہے جس میں سابق وزیراعظم کے نام زرعی زمین، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس اور مختلف کمپنیوں میں شیئرز کا ذکر کیا گیا ہے۔

نیب کی رپورٹ کے مطابق محمد بخش ٹیکسٹائل ملزمیں نواز شریف کے 4لاکھ 67 ہزار 950 شیئرز ہیں۔ حدیبیہ پیپر ملزمیں3لاکھ 43 ہزار425، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں22 ہزار213 اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئرز کے مالک ہیں۔

قائد مسلم لیگ ن کے مختلف نجی بینکوں میں 3غیر ملکی کرنسی اور پانچ دیگر اکاؤنٹس ہیں۔ پانچ بینک اکاؤنٹس میں نواز شریف کے 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں۔ غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز ہیں۔

install suchtv android app on google app store