وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر ایران سے ترکی پہنچ گئے۔ شاہ محمود قریشی پاکستان ، افغانستان، ترکی کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کی دعوت پر ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر آئے ہیں۔ وزیر خارجہ ترک ہم منصب سمیت ترکی کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ ترکی ،پاکستان اور افغانستان (شرکت بذریعہ ویڈیو لنک ) پر مشتمل سہ فریقی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اس اجلاس میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی افغان امن عمل میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر بات چیت کریں گے۔ افغان قیادت میں افغانوں کو قبول سیاسی عمل کے ذریعے پرامن اور مستحکم افغانستان کے مشترکہ مقصد کے حصول پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان کی قابل قدر کوششوں کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔

پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترک عقیدے، ثقافت اور تاریخی طور پر گہرے برادرانہ تعلقات استوار ہیں جو غیرمعمولی باہمی اعتماد اور احترام سے عبارت ہیں۔

install suchtv android app on google app store