شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے، مریم نواز

شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے، مریم نواز فائل فوٹو شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جتنی مرتبہ بھی شہباز شریف کو گرفتار کیا، ان کا جرم صرف وفا نواز شریف نکلا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دس سال کہیں بھی ناانصافی کا سن کر پہنچ جانے والے کو آخر انصاف مل گیا۔مسلم لیگ ن نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کا مقابلہ کرنا ہے تو خدمت میں کرو، جھوٹے مقدمات کے ذریعے خدمت کے نشان نہیں مٹائے جاسکتے۔

خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

بینچ کے تینوں ججز نے متفقہ طور پر شہبازشریف کی درخواست منظور کی اور کسی جج نے اعتراض نہیں اٹھایا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل تھے۔

قبل ازیں شہباز شریف کی ضمانت ایک جج نے منظور اور ایک نے مسترد کر دی تھی۔ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس اسجد جاوید نے اختلافی نوٹ لکھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت14 اپریل کو منظور کی تھی۔عدالت نے شہباز شریف کو 50 پچاس لاکھ روپےکے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اگر سب کچھ قانون کے تحت ڈکلیئر ہو تو کیا اسی قانون کے تحت نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store