شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوتا مارنے والی بات پر نوٹس جاری

 شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوتا مارنے والی بات پر نوٹس جاری فائل فوٹو شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوتا مارنے والی بات پر نوٹس جاری

مسلم لیگ ن کے رہنما اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جوتا مارنے والی بات پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی کو اسمبلی کے قواعد وضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت غیر پارلیمانی رویہ اختیار کرنے پر نوٹس جاری ہوا ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق شاہد خاقان عباسی کےطرز عمل سےاسمبلی کی کارروائی کو آسانی سےچلانے میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسپیکر کے منصب کا تمسخر اڑایا۔
متن میں کہا گیا کہ شاہد خاقان عباسی 7 دن میں پوزیشن واضح کریں ورنہ رول 21 کے تحت کارروائی ہو گی۔ مقررہ وقت پرجواب داخل نہ کرنے پر یہ تصور کیا جائے گا کہ دفاع میں کچھ نہیں کہنا۔

خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو رول 21 کے تحت کسی کی رکنیت معطل کرنے کا اختیا رحاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store