سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی

سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم فائل فوٹو سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم

سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ابصار عالم ایف الیون پارک میں واک کر رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔

معروف صحافی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ان کے پیٹ میں گولی لگی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ابصار عالم نے کہا کہ مجھے لگا کہ ایک نامعلوم شخص میری طرف آرہاہے اور وہ  مجھ پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں واک کررہا تھا کہ مجھے گولی مار دی گئی جو مجھے پسلیوں میں لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھے گولی لگوائی ہے میں انہیں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں حوصلہ نہیں ہاروں گا اور نہ ہی میں ان چیزوں سے ڈرنے والا ہوں۔

ابصار عالم پر حملے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اس وقت یہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی فوری تحقیقات کا کہہ دیا ہے، جوں ہی تفصیلات سامنے آئیں گی میڈیا کے سامنے رکھیں گے۔

install suchtv android app on google app store