ماڈل ٹاؤن کا منظر بھی ہم نے دیکھا ہے، نور الحق قادری کی ن لیگ پر تنقید

ماڈل ٹاؤن کا منظر بھی ہم نے دیکھا ہے، نور الحق قادری کی ن لیگ پر تنقید فائل فوٹو ماڈل ٹاؤن کا منظر بھی ہم نے دیکھا ہے، نور الحق قادری کی ن لیگ پر تنقید

قومی اسمبلی سے خطاب میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے دیکھےہیں آپ کے ختم نبوت کے دعوے، جب یہاں سے انتخابی قوانین میں ختم نبوت کو بلڈوز کیا جارہاتھا۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کا منظر بھی ہم نے دیکھا ہے، کہا ایک جماعت کے لوگ سڑکوں پر نکل آئے ، بہت ساری سیاسی و مذہبی جماعتوں نے ان کاساتھ دیا ، مجوزہ قرار داد میں ایک مثبت طریقہ کا ر اور لائحہ عمل اپنایا گيا، ہمارا طریقہ کار پر اختلاف ہوسکتاہے ، مقصد اور منزل پر کوئی اختلاف نہیں۔

نور الحق قادری نے کہا کہ جو حضور ﷺ سے عمران خان کا تعلق ہے وہ نہ کسی پیر کا ہے نہ کسی مولوی کا، اس تعلق کوکوئی چیلنج نہیں کرسکتا۔

install suchtv android app on google app store