جہانگیرترین کےحامی ارکان سے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی ملاقات کرے گی

جہانگیرترین کےحامی ارکان سے وزیراعظم کی قائم کردہ  کمیٹی ملاقات کرے گی File Photo جہانگیرترین کےحامی ارکان سے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی ملاقات کرے گی

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کےحامی ارکان سےاعلیٰ سطحی کمیٹی ملاقات کرے گی، حکومتی ‏کمیٹی کےارکان کے نام وزیراعظم عمران خان فائنل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اور جہانگیرترین ملاقات کا فیصلہ ہو ‏گا۔

جہانگیر ترین کےمعاملے پر حکومتی وزرا متحرک ہیں ، وزرا نے وزیراعظم اورجہانگیرترین کے ‏درمیان رابطے کیلئے کوششیں تیز کردیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حکومتی وزرا کے جہانگیرترین سے بیک ڈور رابطے میں ہیں جبکہ ‏وزیراعظم کے قریبی ساتھی بھی جہانگیرترین سے صلح کے خواہشمند ہیں۔

جہانگیرترین کےہم خیال گروپ کے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے رابطے جاری ہے ، حکومتی اراکین ‏کا کہنا ہے کہ چاہتےہیں معاملہ افہام وتفہیم سےحل ہو، سخت بیانات سےگریزبہت ضروری ہے۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی ارکان قومی اسمبلی اور مشیران نے وزیراعظم ‏عمران خان کو خط لکھا تھا، جس میں وزیراعظم سے جہانگیر ترین کے معاملے پر ذاتی دلچسپی ‏لینے کی درخواست کرتے ہوئے وزیراعظم سےملاقات کے لیے وقت مانگا تھا۔

install suchtv android app on google app store