کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل، اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہوں گے: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد فائل فوٹو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کر دیں گے اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں سستا بازار کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی نے 192 جگہوں کو بند کیا تھا لیکن اس وقت صرف لاہور کا یتیم خانہ چوک بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے کل ناموس رسالت ﷺ سے متعلق اہم بیان دیا تھا۔ کسی صورت گستاخی کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 20 اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کر دیں گے۔ ٹی ایل پی کے اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بھی بلاک ہوں گے۔ 20 اپریل کو راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو راستے کھلے ملیں گے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھے یقین ہے جہانگیر ترین کا معاملہ ٹھنڈا ہو جائے ہو گا۔ رمضان کے سستے بازاروں کے ذریعےعوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store