کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، ملک میں مزید 149 افراد خالقِ حقیقی سے جا ملے

کورونا مریض فائل فوٹو کورونا مریض

ملک میں کورونا سے مزید 149 افراد انتقال کر گئے اور 6127 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جو رواں برس رپورٹ ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 71836 ٹیسٹ کیے گئے جو کورونا وبا کے دوران کیے گئے ٹیسٹ کی ریکارڈ تعداد ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 6127 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 149 افراد انتقال کر گئے جو رواں برس کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق مک میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 5 فیصد رہی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16243 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 56285 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 80559 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4527 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 59483 ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store