حیرت زدہ ہوں کہ ان کی ہمت کیسے ہوتی ہے بات کرنے کی؟ اسد عمر کا اہم بیان جاری

 اسد عمر فائل فوٹو اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ میں حیرت زدہ ہوں کہ ان کی ہمت کیسے ہوتی ہے بات کرنے کی؟ سندھ حکومت کوئی کام نہیں کرتی، وہ صرف پریس کانفرنسز میں دوسروں پر تنقید کرتی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ حیدر آباد یونیورسٹی کےلیے ڈھائی سال میں ایک درجن مرتبہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے درخواست کی ہے مگر کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔میں نے تھک کر وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق سے کہا کہ میری تو یہ سنتے نہیں آپ ہی سندھ حکومت سے درخواست کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے 170 پریس کانفرنسز کرکے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ 1100 ارب میں 700 ارب سندھ حکومت خرچ کررہی ہے اور اب کہہ رہے کہ وفاق نے 1100 ارب روپے جاری نہیں کئیے۔گرین لائن منصوبے کا ایک حصہ وفاق نے مکمل کرنا تھا باقی سندھ نےکرناتھا،جولائی کے آخر تک گرین لائن بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store