وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں کمی, عوام کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد فائل فوٹو اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ہوئی ، ایک دن میں 241 کورونا کیسز سامنے آئے اور 5مریضوں کا انتقال ہوا۔

وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ڈی ایچ اواسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 241 کورونا کیس رپورٹ ہوئے اور کورونا کے 5مریضوں کا انتقال ہوا۔

ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹےمیں مثبت کیسزکی شرح 5.1 فیصدریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد اسلام آبادمیں مجموعی کیسز کی تعداد 68 ہزار 906 اور اموات کی تعداد 631 ہوگئیں۔

خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ہے ، ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 112 مریض انتقال کر گئے، جب کہ کرونا کے 4 ہزار 976 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 50 ہزار 158 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 16 ہزار 94 ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store