حکومت کی کالعدم تحریک لبیک کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد

حکومت کی کالعدم تحریک لبیک کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد فائل فوٹو حکومت کی کالعدم تحریک لبیک کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد

حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیے جانے کے بعد تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے اور پارٹی عہدیداروں کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کی کارروائی کےآغاز کے بعد اب کالعدم تنظیم کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 وزارت داخلہ کے مطابق کالعدم جماعت پر کسی بھی قسم کا چندہ لینے پر پابندی ہے اور وفاق کی طرف سے کالعدم جماعت پر چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی یقنیی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کالعدم جماعت پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو چندہ اکٹھا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store