نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں میں شامل کرلیا

نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں میں شامل کرلیا فائل فوٹو نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم تنظیموں میں شامل کرلیا

قومی کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ قومی کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) نے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو شامل کرلیا ، ٹی ایل پی کو فہرست میں 79 واں نمبر دیا گیا ہے۔

نیکٹا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو فنڈز، خیرات،امداد دینے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ٹی ایل پی کوامداد دینادہشتگردوں کی مالی معاونت کےمترادف ہوگا۔

وزارت داخلہ نے صوبائی چیف سکریٹریوں کو ٹی ایل پی کے اثاثوں کا تعین کرنے کے لئے خطوط لکھ دیئے ہیں۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کردی ہے، وفاقی کابینہ کی جانب سے مذہبی سیاسی جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سمری کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

وزارت داخلہ کی سمری میں تحریک لبیک پاکستان پر اس کے چیف سعد رضوی کی گرفتاری کے بعد کی پرتشدد سرگرمیوں کی وجہ سے پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store