فرانسیسی حکومت کی اپنے شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت

ٹی ایل پی فائل فوٹو ٹی ایل پی

فرانس نے اپنے تمام شہریوں اور کمپنیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

فرانس نے پاکستان میں موجود اپنے تمام شہریوں کو فرانسیسی مخالف پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک چھوڑنے کی اپیل کردی ہے۔

پاکستان میں قائم فرانسیسی سفارتخانے نے “پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو شدید خطرات” کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مظاہرے بڑھ رہے ہیں اور شہری پاکستان کو چھوڑ دیں۔

پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ایک ای میل کی ہے جس میں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ پاکستان میں فرانسیسی مفادات کو سنگین نوعیت کی دھمکیوں کی وجہ سے فرانسیسی شہری اور کمپنیاں عارضی طور پر ملک چھوڑ دیں۔

فرانس میں گزشتہ سال شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف کالعدم پاکستان تحریک لیبک پاکستان نے تین دن تک پرتشدد مظاہرے کیے تھے۔ ان مظاہروں کے دوران تین پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں،

پچھلے سال اکتوبر میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے آزادی اظہار کا سختی سے دفاع کیا تھا اور شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کو جائز قرار دیا تھا۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحریک لبیک کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اپنے نظریات مسلط کرنا دین محمدی ﷺ کے پیروکاروں کا شیوہ نہیں۔ ناحق لوگوں کی جانیں لیناکسی طورمناسب نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ علمائے کرام اپنےخطبات میں دین اسلام کی اصل روح سےعوام کو آگاہ کریں۔

اس سے قبل کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کی منظوری دے دی تھی۔

وفاقی کابینہ سے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی۔ تحریک لبیک پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے۔

پنجاب حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کی تھی۔ وزارت داخلہ کی سمری پر وفاقی کابینہ نے منظوری دی۔

install suchtv android app on google app store