تحریک لبیک پر پابندی سے متعلق وزیرداخلہ کا اہم بیان جاری

وزیرداخلہ شیخ رشید وزیرداخلہ شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہوجائے گا، تحریک لبیک کے حوالے سے قومی اسمبلی میں کوئی قرارداد نہیں آئے گی۔ ٹی ایل پی کیخلاف عدالت میں ریفرنس بھیجنے پر کل کام ہوگا۔

اسلام آباد میں وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پوری کوشش کی کہ معاملات بات چیت سے حل ہوں جائیں لیکن ٹی ایل پی کے ارادے بہت خوفناک تھے۔ ٹی ایل پی والے بہت تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ تحریک لبیک پاکستان اسلام آباد آنے پر بضد تھی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ احتجاج کے دوران 580 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ احتجاج کے د وران 30 سے زائد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے گھر جاؤں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ فرانس کے سفیر کو نکالنے سے حالات پیچیدہ ہوجاتے۔ ہمیں یورپی یونین کے ساتھ تمام معاملات کو دیکھنا پڑتا ہے۔ فرانس کے تمام شہری پاکستان میں محفوظ ہیں۔

install suchtv android app on google app store