آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی جی بلنکن فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی جی بلنکن

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل کو ہمیشہ سپورٹ کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی جی بلنکن کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت اور افغان امن عمل میں پیش رفت اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغانوں کی قیادت میں افغان امن عمل کو ہمیشہ تعاون کرتا رہے گا۔ جب کہ امریکی وزیر خارجہ نے خطے کے امن و استحکام کے لئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے پاک امریکا باہمی تعلقات مزید بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔

install suchtv android app on google app store