آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  • اپ ڈیٹ:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی سفیر نے ملاقات کی۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور علاقائی استحکام کے لیے جاپان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

جاپانی سفیر متسودا کونینوری نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی خصوصا افغان امن عمل اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store