ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بحالی، نوٹیفکیشن جاری

 تعلیمی ادارے فائل فوٹو تعلیمی ادارے

ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی بحالی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 19 ‏اپریل سےنویں سے بارہویں تک کلاسز کا سلسلہ بحال کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانچویں اور آٹھویں جماعت کےامتحانات18مئی سے شروع ہوں گے، ‏پہلی سےچوتھی ،چھٹی اورساتویں جماعت کےامتحانات یکم جون سےہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیمی سلسلہ جاری رکھاجائے گا۔

پریپ سے آٹھویں تک کلاسز 28 اپریل تک جماعتیں بند رہےگی۔ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب ‏سےجلداعلان کیاجائےگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بچےمتبادل ڈیز پر اسکولز میں حاضرہون گے ایس اوپیزکاخیال رکھا ‏جائے گا، اسکولوں اورکالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی رہےگی۔ بسوں میں ایس اوپیزاورصفائی کاخیال ‏رکھاجائے۔

install suchtv android app on google app store