نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں، اسلام آباد ہائی کورٹ فائل فوٹو نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں، اسلام آباد ہائی کورٹ

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار آفس کورونا کے دوران عدالت کی پالیسی کے مطابق اپیلیں مقرر کرے۔

نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تو مفرور ہیں، نیب عدالت کی معاونت کرے، ان کی دونوں اپیلوں کو کیسے چلانا ہے۔ نواز شریف کا کوئی نمائندہ مقرر کرنا ہے۔

جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تمام اپیلیں سنی تو اکٹھی ہی جائیں گی، الگ نہیں کر سکتے۔

نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی ہے کہ کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے۔ اس لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپیلیں جلد سنی جائیں۔

نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا کہ 9 دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے۔

install suchtv android app on google app store